پی سی بی کی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں سلمان بٹ کی سفارش کام آگئی

پی سی بی کی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں سلمان بٹ کی سفارش کام آگئی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان اور سپاٹ فکسنگ میں پابندی کا شکار سلمان بٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دبئی طلب کرلیا۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنے کی اجازت کے بعد آئی سی سی اینٹی کرپشن نے سابق کپتان سلمان بٹ کو بھی طلب کیا ہے۔ ذرائع کہ مطابق حالیہ آئی سی سی اجلاس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سلمان بٹ کے رویئے کی تعریف کی اور انہیں بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی رعایت دینے کی سفارش کی ہے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن نے سابق کپتان سے رابط کیا ہے اور انہیں ایک دو روز میں دبئی آنے کی حتمی تاریخ بھی دی جائے گی۔ جس کے بعد امکان ہے کہ سلمان بٹ کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔قبل ازیں سلمان بٹ نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ وہ محمد عامر کی ظرح مجھے بھی ڈومیسٹک کر کٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی