انار کلی بازار ،مال روڈکے علاقوں میں تجاوزات کے خلافآپریشن
لاہور ( جنرل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈمنسٹریٹر داتا گنج بخش ٹاؤن عاصم سلیم کی ہدایات پر اے ٹی او آر عثمان لیاقت اور اسپیشل مجسٹریٹ ظفر زیدی سمیت ٹاون عملہ نے انار کلی بازار ،مال روڈ ،ہال روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپر یشن کے دوران 3 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا جبکہ انار کلی میں دوکانوں کے آگے لگی تجاوزات کوہٹانے کے نوٹس دینے کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے پر 2دوکانوں کو سیل کر دیا
اسپیشل مجسٹریٹ ظفر زیدی نے الفلاح بلڈ نگ مال روڈ پر پارکنگ پر اورچارجنگ کر نے والے ٹھیکید ار کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ گھی زائد قیمتوں پر فروخت کر نے والے 3دوکانداروں کو 30ہزار روپے جرمانہ اور 2دوکانداروں کو3دن کی سزا دیتے ہوئے جیل بھجوا دیا ایڈمنسٹریٹر داتا گنج بخش ٹاون عاصم سلیم کا کہنا تھا کہ زائد قیمتوں میں اشیاء فروخت کر نے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور سزا ئیں دی جائیگی جبکہ تجاوزات مافیا کے خلاف کر یک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر کیا جا تا ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ چیکنگ کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کر نے والوں کی نشادہی عوام کر سکتی ہے فوری کاروائی وعمل میں لائی جائے گی