آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن درست قرار دیدیا گیا

آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن درست قرار دیدیا گیا

 لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)آنٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا بالنگ ایکشن درست قرار دے دیا۔آئی سی سی کی جانب سے ایکشن درست قرار دئے جانے کہ بعد آج بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں باولنگ کروا سکیں گے ۔ذرائع کے مطابق آنٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے پاکستانی محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا بالنگ ایکشن درست قرار دے دیا ہے ۔اس حوالے سے آئی سی سی نے پاکستان کر کٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے ۔جسکے بعد آل رآؤنڈر محمد حفیظ بنگلہ دیش کے خلاف جاری3ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں باؤلنگ کروا سکیں گے ۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر محمد حفیظ نے کہا کہ آئی سی سی نے ان کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا ہے جس کے بعد میں بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ کروا سکتاہوں محمد حفیظ نے کہا کہ کو شش کر ؤ ں گا کہ پہلے جئسی پر فارمنس پیش کر سکوں ۔واضح رہے کہ نومبر میں ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران حفیظ کا ایکشن مشکو رپورٹ ہواتھا جس کے بعد انہیں باؤلنگ سے روک دیا گیا تھا۔ اور لندن میں ہونے والے ٹیسٹ میں آف اسپنر کی کہنی آئی سی سی کی جانب سے مقررہ 15 ڈگری کی حد سے زیادہ خم کھا رہی تھی۔جس کے بعد محمد حفیظ نے پاکستانی ٹیم کے سپن باؤلنگ کو چ نشتاق احمد اور ثقلین مشتاق کی زیرے نگرانی نیشنل کر کٹ اکیڈمی لاہور میں اپنا ایکشن درست کر نے کیلئے سخت محنت کی ۔ جس کے بعد آئی سی سی نے 9اپریل کو بھارت کے شہر چنئی کی شری راما راما چندرا یونیورسٹی میں محمد حفیظ اور پاکستانی ویمن کر کٹ ٹیم کی رکن جویریہ ودود کا بائیو مکینک ٹیسٹ لیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی