بنگلہ دیش کا آخری ون ڈے میں فاتح سکواڈ پر اعتماد برقرار

بنگلہ دیش کا آخری ون ڈے میں فاتح سکواڈ پر اعتماد برقرار

ڈھاکہ ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں فاتح سکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگال ٹائیگرز نے گرین شرٹس کو ابتدائی میچ میں شکست دے کر 16 سالہ ناکامیوں کی روایت توڑتے ہوئے دوسرا میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کر کے نئی تاریخ رقم کر لی ہے۔ میزبان ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کے خواب دیکھنا شروع ہو گئی ہے تاہم گرین شرٹس کیلئے آخری میچ جیتنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ شکست سے پاکستانی ٹیم کیریئر میں بدترین رینکنگ پر آ جائے گی بنگلہ دیش کی ٹیم بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی