وارڈ نمبر10کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر وقت کوشاں رہو ں گا،فہیم احمد خان

وارڈ نمبر10کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر وقت کوشاں رہو ں گا،فہیم احمد خان

لاہور(نمائندہ خصوصی) والٹن کینٹ وارڈنمبر10سے کونسلر کے آزاد امیدوار فہیم احمدخان نے کہا ہے کہ میراتابناک ماضی میرے روشن مستقبل کاغماز ہے۔ نیک نیتی کے ساتھ عوام کی خدمت کرناسیاست نہیں بلکہ عبادت اورسعادت ہے میں بلندبانگ دعوؤں کی سیاست کاقائل نہیں بلکہ پریکٹیکل کاحامی ہوں۔وارڈنمبر10کی تعمیر وترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔اپنے ووٹرز کی ویلفیئر اوران کے حقوق کی بازیابی کیلئے سردھڑ کی بازی لگادوں گا۔ہردورمیں قبضہ مافیا ،منشیات فروشوں ،اوباشوں اورغنڈوں کیخلاف آوازاٹھائی ۔ وارڈ نمبر 10کومعاشرتی برائیوں سے پاک جبکہ اپنے نوجوانوں کوصحتمندماحول فراہم کرنا میرامشن ہے۔وہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں غازی روڈ پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

فہیم احمدخان نے مزید کہا کہ عوام اپنے حقوق کی بازیابی اورعزت نفس کی حفاظت کیلئے جماعت کونہیں بلکہ شخصیت کواس کی ذاتی شہرت کودیکھتے ہوئے ووٹ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1