عوام (ن)لیگی امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں،پرویز ملک

عوام (ن)لیگی امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں،پرویز ملک

لاہور(جنرل رپورٹر) شیرکانشان روشن پاکستان کی ضمانت ہے، عوام (ن)لیگی امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں،مسلم لیگ(ن) اندھیروں کاخاتمہ کرکے ملک میں ترقی وخوشحالی لائے گی۔ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدروممبرقومی اسمبلی محمدپرویزملک اورجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے گذشتہ روز کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف وارڈوں میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔محمدپرویزملک نے کہا کہ دھرنا سیاست آڑے نہ آتی تو ملک ترقی کی منازل طے کر چکاہوتا۔دھرنوں کی سیاست نے ملکی ترقی کا پور اایک سال ضائع کردیا۔عوام پی ٹی آئی والوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور ان لوگوں کو ہرگز ووٹ نہ دیں جو ترقی کے دشمن ہیں۔خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ بلے کے پلے کچھ نہیں

،پی ٹی آئی کے دوست دھرنے نہ دیتے تو آج ملک میں بہت سے منصوبے لگ چکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہیے ،ہم اندھیروں کا خاتمہ کرکے اسی پاکستان کومیاں نوازشریف اورمیاں شہباز شریف کی قیادت میں روشن اورخوشحال بنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1