بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ اکثریت کے ساتھ کامیاب ہو گی،رانا جعفر
لاہور (اپنے نمائندے سے) مسلم لیگ (ن) عوام دوست پالیسیوں کی بدولت عام انتخابات ی طرح 25 اپریل کو بھی کنٹونمنٹ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر 10 رانا جعفر نمبردار نے جندری گاؤں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں سخاوت،ملک الیاس، رانا عباس نمبردار، رانا صغیر، پادری جاوید اسماعیل، سرور بھٹی،بابا وزیر، ناظم بھٹی، عمران سہوترا سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور اپنی بھر پور حمایت کی یقین دہانی کروائی رانا جعفر نمبردار نے کہا کہ جندری، جندرہ اور درگپورہ میں مسلم لیگ ن نے علاقائی مطالبہ پر گیس ڈلوائی اب گاؤں میں جلد ڈسپنسری کا قیام کیا جائے گا ۔