کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات میں کردار اور کارکردگی کو ووٹ ملے گا،میاں مقصود

کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات میں کردار اور کارکردگی کو ووٹ ملے گا،میاں مقصود

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کردار اور کارکردگی کو ووٹ ملے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسوں سے جماعت اسلامی پی پی 155کے امیر شریف الحق ، پی پی 156کے امیر عبدالرشید مرزا ، وقار ندیم وڑائچ، عبدالحفیظ اعوان ، لاہور کینٹ وارڈنمبر 4کے امید وار خالد صدیقی ، وارڈ 8 کے امید وار سکندر اعظم ، وارڈ 7کے امید وارعبدالرزاق ، والٹن کینٹ وارڈ نمبر 10کے امیدوار حافظ لئیق ،وارڈ 6کے امید وار خبیب نذیر اور والٹن کینٹ وارڈ 2کے امید وار ذکی الدین شیخ نے بھی خطاب کیا ۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی کے امیدوار منتخب ہو کر سارے دعوے وعدے سچ ثابت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1