بنگلہ دیش کلین سویپ ‘ پاکستان آخری ون ڈے جیتنے کیلئے آج میدان میں اتریگا

بنگلہ دیش کلین سویپ ‘ پاکستان آخری ون ڈے جیتنے کیلئے آج میدان میں اتریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور( نیٹ نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو نہ صرف کلین سوئپ بلکہ آئی سی سی رینکنگ میں اپنی ساتویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج میر پور شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈیز،بنگلہ دیش اور زمبابوے سے اوپر ساتویں پوزیشن پرفائز ہے۔ بنگلہ دیش سے تاریخ میں پہلی بار ون ڈے سیریز کی شکست نے گرین شرٹس کی ساتویں پوزیشن بھی خطرے میں ڈال دی ہے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ٹیم نئے روپ میں نظر آئے گی اور ہم حریف ٹیم کو شکست سے دوچار کریں گے سیریز میں شکست کا دکھ ہے لیکن آج کے میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں اور ضرور کامیابی حاصل کریں گے۔