یوتھ انڈر 19 سیریز ، آسٹریلیا نے انگلینڈکیخلاف سیریز3-1 سے جیت لی

یوتھ انڈر 19 سیریز ، آسٹریلیا نے انگلینڈکیخلاف سیریز3-1 سے جیت لی

پرتھ( نیٹ نیوز) یوتھ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چوتھے میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 3-1 سے جیت لی۔ فاتح ٹیم نے 139 رنز کا آسان ہدف 28 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا۔ جیک کارڈر نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، آسٹریلیا کے رچرڈسن نے ایک بار پھر تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پرتھ میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.5 اوورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ایرن تھامسن کے سوا انگلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی آسٹریلوی باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکام رہے، رچرڈسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 28 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کر کر کے نہ صرف میچ میں کامیابی حاصل کی بلکہ سیریز بھی 3-1 سے جیت لی۔کارڈر 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی