چین اور پاکستان کی دوستی لازوال رشتے میں بندھی ہو ئی ہے،صاحبزادہ ابو الخیر زبیر

چین اور پاکستان کی دوستی لازوال رشتے میں بندھی ہو ئی ہے،صاحبزادہ ابو الخیر ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) وملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ،سینئر نائب صدر پیرناصر جمیل ہاشمی،سیکریٹری جنرل پیر سید محفوظ شاہ مشہدی ،مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد خان لغاری ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیر ابوطالب ، مرکزی میڈیا کوآرڈینٹرڈاکٹر محمد یونس دانش ،سیکریٹری تنظیمی امور سید صفدر شاہ گیلانی نے اپنے مشترکہ بیان میں چینی صدر شن چن پنگ کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جس طرح ماضی میں چین نے پاکستان کی ہر طرح سے مدد کی اور ہرمشکل، کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے آئندہ بھی چین اورپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے اس سلسلے کو مزید وسعت دیں گے

اور چین نے جس طرح شاہراہ قراقرم بنانے میں پاکستان کی مدد کی پاکستان کو توانائی کے بحران سے نجات دلانے میں بھی ممدو معاون ثابت ہو گاانہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ، سمندر سے گہری،چٹان سے مضبوط، شہید سے زیادہ میٹھی ہے چین اور پاکستان کی دوستی لازوال رشتے میں بندھی ہوئی ہے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان احترام کاعظیم رشتہ قائم ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہورہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1