اسرائیل کی فیفا ممبرشپ معطل کی جائے، فلسطین

اسرائیل کی فیفا ممبرشپ معطل کی جائے، فلسطین

غزہ ( نیٹ نیوز) فلسطین کی فٹبال تنظیم نے فٹبال کے عالمی ادارے فیفا سے اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسرائیلی فٹبال تنظیم کے حکام اس ہفتے سوئٹزرلینڈ میں واقع فیفا کے ہیڈکوارٹر میں فلسطین کے الزامات کے حوالے سے صفائی پیش کریں گے۔فلسطینی فٹبال تنظیم کے سربراہ جبریل راجوب نے اسرائیل کے خلاف قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے۔ جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین میں فٹبال کے کھیل کو بڑھنے سے روک دیا ہے۔ جس کے تحت اسے فیفا سے معطل کر دیا جائے۔اسرائیلی فٹبال تنظیم کے سربراہ روتم کیمر فیفا اور یورپی فٹبال تنظیم یو ائیفا کے سربراہان سے اگلے دو ہفتوں میں ملاقات کریں گے۔ انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فیفا نے اسرائیل پر پابندی عائد کر دی تو اسرائیل کی تمام بین الاقوامی فٹبال سرگرمیاں رک جائیں گی۔ انھوں نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ ووٹ کے ذریعے کیا جائے گا اور وہ اس سلسلے میں سب سے ملاقات کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی