چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ،قومی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 25 اپریل کو ہوں گے

چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ،قومی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 25 اپریل کو ہوں گے

لاہور( سپورٹس رپورٹر) آئندہ ماہ آسٹریلیا میں شیڈول چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے حتمی ٹرائلز 25 اپریل کو ہوں گے۔ ایونٹ 2 مئی سے ہوبارٹ، آسٹریلیا میں شروع ہو گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ زوروشور سے نیشنل سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں 38 ممکنہ کھلاڑی شریک ہیں، حتمی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 25 اپریل کو شام چار بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوں گے اور قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اصلاح الدین ٹیم کا اعلان کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی