ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتیں گے،مائیکل کلارک

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتیں گے،مائیکل کلارک

سڈنی ( نیٹ نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہاہے کہ آسٹریلوی ٹیم دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر کھیلی جارہی ہے اس لئے اس سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا بھر پور فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم ویسٹ انڈیز کو آسان نہیں لے گی بلکہ بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس سیریز کے لئے بورڈ نے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ کھلاڑی اس سیریز میں ایک جان ہوکر کھیلیں گے اور اپنی بھر پور کارکردگی دیکھائیں گے۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز رواں سال جون میں کھیلی جائے گی۔

اس سیریز کے لئے آسٹریلوی ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔ یہ پریکٹس میچ 27 سے 29 مئی تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جون جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 سے 15 جون تک کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی