کراچی،ساؤتھ کپ کراچی باکسنگ چیمپئن شپ آج شروع
کراچی(اے این این )ساؤتھ کپ کراچی باکسنگ چیمپئن شپ آج بدھ سے شروع ہوگی۔کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیراہتمام اور سندھ باکسنگ کے تعاون سے دو روزہ ساؤتھ کپ باکسنگ چیمپئن شپ 22 اور 23 اپریل کو علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم مولانا محمد علی جوہر پارک ککری لیاری میں ہوں گے باکسرز کا وزن و ڈراز آج منگل 21 اپریل کو مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری گراؤنڈ میں ہوں گے۔ وائنگ و ڈراز کمیٹی فدا حسین بلوچ، احمد عبدالعزیز، موسی قنبرانی، محمد اکبر پر مشتمل ہوگی جبکہ جیوری میں عبدالغنی درویش، محمد صدیق قنبرانی اولمپئن ملنگ بلوچ شامل ہیں۔ اس چیمپئن شپ کے دوران ال سندھ باکسنگ ٹورنامنٹ منعقدہ ٹنڈو جام کیلئیکراچی باکسنگ ٹیم کا انتخاب کیا جائے گاتمام باکسرز کامیابی کے لئے پر امید ہیں ۔