ای سروسز کے اجراء سے ایس ای سی پی ترقی یافتہ ممالک کے برابر آگیا

ای سروسز کے اجراء سے ایس ای سی پی ترقی یافتہ ممالک کے برابر آگیا

لاہور (کامرس رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی ای سروسز کی سہولت کے اجراء کے بعد ایس ای سی پی ترقی یافتہ ممالک کی سطح پر آگیا ہے۔ کمیشن کے ترجمان محمد ساجد گوندل نے بتایا کہ اس سہولت سے مختلف کمپنیاں ریگولیڑی فیس کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کر رہی ہیں جس کو گزشہ مارچ سے آپریشنل کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ریگولیٹری فیس ادا کرنے کی سہولت کا بیرونی ممالک میں خیر مقدم کیا گیا ہے اور اب بیلیز، ہانگ کانگ ، نیدرلینڈ، سعودی عرب، سنگا پور، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ میں کمپنیوں نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگیاں شروع کر دی ہیں۔ علاوہ ازیں اس سہولت کے ذریعے اب کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی تیز ہو گیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فیسیں داخل کرنے کے عمل سے زیادہ سے زیادہ کمپنیاں رجسٹر ہو نگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی رفتار میں تیزی آئے گی جبکہ آن لائن فیسوں سے متعلق گائیڈ لائن ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر مہیا کر دی گئی ہے۔

مزید : کامرس