اقبال کے نظریات نے مسلمانوں کے خیالات کو تبدیل کیا، میاں فر حت

اقبال کے نظریات نے مسلمانوں کے خیالات کو تبدیل کیا، میاں فر حت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس کے چئیر مین میاں فر حت علی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے نظریات وخیالات نے ہندوستان میں مسلمانون کے خیالات کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور برصغیر کے مسلمانون کو علیحدہ وطن کے حصول کے لئے مجبور کر دیا ہے اِن خیالات کا اظہار اُنھوں نے علامہ اقبال کے یوم وفات کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے گجرات یونیورسٹی لاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو فاروق بلوچ ڈائیریکٹر اکیڈمک فرخ اعوان نے بھی خطاب کیا چئیر مین میاں فر حت علی نے مزید کہا قیام پاکستان کے بعد طلبہ کو ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں اپناکردار اد ا کرنا چاہئے طلبہ پاکستان کے لئے سرمایہ ہیں ہمیں اِن کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھانا چاہئے تاکہ ملک آگے بڑھ سکے اور ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہو سکیں چئیرمین میاں فرحت علی نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کے فلسفہ کو مدنظر رکھ کر پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہوگا تاکہ قیام پاکستان کے مقاصد پورے ہو سکیں۔