چائنہ کے صدر کا دورہ پاکستان کی خوشحالی کا باعث بنے گا،خدیجہ عمر فاروقی

چائنہ کے صدر کا دورہ پاکستان کی خوشحالی کا باعث بنے گا،خدیجہ عمر فاروقی

 لاہور(پ ر) رکن صوبائی اسمبلی و صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب خدیجہ عمرفاروقی نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کیلئے خوش آئند ہے تاہم ان منصوبوں کی کرپشن سے پاک تکمیل اور عوام تک ان منصوبوں کے ثمرات پہنچنے کے بعد ہی حکومت کی کارکردگی کے متعلق کوئی رائے قائم کی جاسکے گی ۔انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چین کی بے مثال ترقی کا راز بتایا ہے اور یہ پیغام دیا کہ اپنے ملک کی زبان، اپنے کلچر اپنے لباس پر فخر کرو جبکہ 60فیصد ان پڑھ قوم کے وزیراعظم نے انگریزی لباس پہن کر اور انگر یز ی زبان میں خطاب کرکے ثابت کیا ہے کہ ہم اب بھی اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہونا چاہتے ۔وزیراعظم پاکستان کو قومی زبان میں خطاب کرکے پاکستان کی عز ت بڑھانی چاہیے تھی ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان ملک کی خوشحالی و ترقی کا باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے تاہم پاکستان کے نااہل حکمران اور کرپٹ سرکاری مشینری ایسے معاہدوں کو ماضی میں عوام اور ملک کی ترقی میں استعمال کرنے کی صلاحیت سے محروم رہی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4