قتل کے مقدمہ میں مجرم کو سزائے موت کا حکم،ایک لاکھ جرمانہ

قتل کے مقدمہ میں مجرم کو سزائے موت کا حکم،ایک لاکھ جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مبشر ندیم نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک مجرم ریاض کو سزائے موت اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ شریک ملزم لطیف کو شک کافائدہ دیتے ہوے بری کردیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ریاض دیرینہ دشمنی کی بناء پر اپنے ساتھی ملزم لطیف سے مل کر مصری شاہ میں ایک شہزاد نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد تھانہ مصری شاہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کررکھا تھا۔عدالت میں گزشتہ روزڈپٹی پراسیکیوٹر ملک امجد علی نے مقدمہ کا چالان پیش کیا ۔عدالت نے وکلاء وفریقین کے دلائل سننے کے بعد ایک مجرم ریاض کو سزائے و جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ دوسرے ملزم لطیف کو عدم ثبوتوں کی بناء پر بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4