پولیس اہلکاروں کے خلاف شہری کی اندراج مقدمہ کی درخواست

پولیس اہلکاروں کے خلاف شہری کی اندراج مقدمہ کی درخواست

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک سلیم نے 25ہزار روپے چھیننے اور ذدکوب کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف شہری کی جانب سے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ لٹن رود کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔عدالت میں دائر درخواست میں شہری ملک حسیب نے موقف اختیار کیا کہ سائل اپنی موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں ناکے پر پولیس اہلکاروں نے روک کر رقم نکال لی ۔   تلاشی لینا شروع کردی اور اسی دوران سائل کی جیب سے 25ہزار کی نقدی چھین لی اور ایسا کرنے سے منع کرنے پر انہوں نے اسے ذدکوب کرنا شروع کردیا۔  ،بعدازاں اس حوالے سے متعلقہ ایس ایچ او کو مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دی گئی لیکن ان کے خلاف تاحال کارروائی نہیں کی گئی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ لٹن رود متعلقہ سے جواب طلب کیا لیکن وہ عدالت حاضر نہیں ہوا جس پر عدالت نے مذکورہ ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4