رشوت کیس، واسا کلرک بری

رشوت کیس، واسا کلرک بری

 لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن افتخار احمد خان نے 20ہزار روپے رشوت کے مقدمہ میں ملوث واسا ملازم (کلرک )کو بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق واسا کے ملازم ،کلرک ملزم سیف اللہ کے خلاف 20ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں جمع کروارکھا تھا۔   گزشتہ روز فاضل جج نے وکلاء و فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے خلاف جرم ثابت نہ ہونے پر اسے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4