سائنسی علوم اورجدید ٹیکنالوجی کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے، حکیم محمد اعجاز فاروقی

سائنسی علوم اورجدید ٹیکنالوجی کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے، حکیم محمد اعجاز ...

 لاہور ( پ ر ) بزم قرشی پاکستان کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ محمداقبال کی برسی پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بزم قرشی پاکستان کے چیئرمین حکیم محمداعجاز فاروقی نے کہا کہ علامہ اقبال ہمارے قومی رہنما اورپاکستان کے فکری خالق ہیں۔قائداعظم نے ایک موقع پر علامہ صاحب کے بارے میں فرمایا تھا کہ علامہ اقبال دورحاضرمیں اسلام کے بہترین شارح ہیں، سائنسی علوم اورجدید ٹیکنالوجی کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے۔    علامہ نے دنیا میں مروجہ تمام نظامات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ مروجہ نظامات ذاتی حرص اورگروہی ہوس سے خالی نہیں۔موجودہ دورمیں بڑی طاقتیں غریب کے استحصال کاباعث ہیں۔ یہ قومیں ہمیں مالی امداد دے کر اقتصادی غلام بنالیتی ہیں اورپھر ظلم و ستم کا بازار گرم کر دیتی ہیں۔ علامہ اقبال نے ملت اسلامیہ کی حفاظت اورسربلندی کے لئے تمام مسلم ممالک کو اپنے وسائل کے مطابق مضبوط اور مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مسلم امہ پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی مسلم اتحادی تنظیم بنائیں جو ان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کا حل پیش کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4