تحریک ناموس رسالت میں شامل دینی و سیاسی جماعتوں کا اجلاس

تحریک ناموس رسالت میں شامل دینی و سیاسی جماعتوں کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) تحریک ناموس رسالت میں شامل دینی و سیاسی جماعتوں کا اجلاس لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں کنوینر علامہ محمد ممتاز اعوان کی صدارت میں ہوا جس میں مولانا الطاف الرحمٰن مفتی سید عاشق حسین علامہ شعیب الرحمٰن ، ڈاکٹر شاہد نصیر ، مولانا محمد اسلم ندیم ، مولانا محمد نعیم بادشاہ ، ڈاکٹر علامہ مدثر اقبال و دیگر نے شرکت کی دینی جماعتوں نے 3مئی کو امریکہ میں ہونیوالی گستاخانہ خاکوں کی نمائش پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ یہ گستاخانہ نمائش دنیا بھر کے مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے 57مسلم ممالک کے حکمران شیطانی نمائش کو بند کرانے کے لئے اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کریں۔