ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں پی پی وفد کی ا شریف مغل کی کارنر میٹنگ میں شرکت
لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے راہنماؤں چودھری منظور احمد ‘ رانا اشعر نثار‘ اشرف بھٹی ‘ بیرسٹر عامر حسن شریف خرم فاروق‘ شکیل میر چنی اور میاں رمضان نے کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر چار سے پارٹی کے امیدوار شریف مغل کی کارنر میٹنگ میں حصہ لیا اور ڈور ٹو ڈور مہم میں عوام سے ووٹ بھی مانگے۔اس کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو نہیں بلکہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو پارٹی کے ٹکٹ دئیے ہیں کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایک کچلے ہوئے طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص ہی عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کر سکتے ہیں ایک سرمایہ دار اور جاگیر دار کیا جانے کہ عوام کے مسائل کیا ہیں عوام کو اپنے حقوق کے حصول کے لئے پیپلز پارٹی کے کونسلرز کو ووٹ دینا ہوں گے اور جمہوریت کے خلاف دھرنے دینے والی جماعت اور عوام سے جھوٹے وعدے کرنیو الی جماعت کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کرنا ہو گا وگرنہ عوام کے ساتھ اسی طرح سے دھوکا ہوتا رہے گا جس طرح سے ہو رہا ہے ۔چودھری منظور نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران اپنی جان بچانے کے لئے ملک سے بھاگ گئے تھے وہ عوام کی کیا خدمت کریں گے پیپلز پارٹی کی قیادت ہی وہ لیڈر شپ ہے جس کا جینا اور مرنا یہاں کے عوام کے لئے ہے کبھی کسی جماعت نے نکالے گئے مزدورں کو نوکریوں پر بحال نہیں کیا لیکن یہ اعزاز پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو حاصل ہے جس نے مزدورں کو ان کی نوکریوں پر بحال بھی کیا اور انہیں صنعتوں میں حصے دار بھی بنایا اس لئے عوام کو اپنا ووٹ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو دینا ہو گا۔