او آئی سی کے وفد کی چین کے نائب وزیر خارجہ اور عہدیداروں سے ملاقاتیں

او آئی سی کے وفد کی چین کے نائب وزیر خارجہ اور عہدیداروں سے ملاقاتیں

جدہ (بیورورپورٹ) امت مسلمہ اور چائنہ کے درمیان تفصیلات کو بڑھانے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وفد نے چین کے نائب وزیر خارجہ اور دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ وفد کی قیادت اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبداللہ عالم کررہے ہیں۔ فریقین نے اپنے اجلاسوں کے درمیان مشرق وسطیٰ کے مسائل و حالات حاضرہ اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ مسئلہ فلسطین پر مباحثہ سرفہرست رہا۔ مکالمہ بین المذاہب کے پروگرام پر پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔ او آئی سی کے یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق او آئی سی کاوفد آئندہ دنوں کے دوران چینی علاقے چنگیانگ کا دورہ کرے گا اور وہاں سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔

مزید : صفحہ اول