پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،چینی صدر کی رخصتی کے وقت نواز شریف اور عمران خان کے درمیا ن نوک جھوک

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،چینی صدر کی رخصتی کے وقت نواز شریف اور عمران خان کے ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چینی صدر کی ایوان صدر جانے سے قبل اراکین اسمبلی سے مصافحہ کے وقت وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے چینی صدر کو بتانا تھا کہ میرے دھرنے کے باعث آپ کی آمد ملتوی ہو ئی اور اب اس دھرنے کے باعث آپ کا آنا ممکن ہو اہے ۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے بھی موقع پر ہی جواب دیتے ہوئے نوازشریف سے کہا کہ میرے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی نہیں ہوا اگر دھرنے کی وجہ سے دورہ ملتوی ہونا ہوتا تو چینی صدر چارماہ پہلے آجاتے ۔

مزید : صفحہ اول