چینی صدر کو سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا گیا

چینی صدر کو سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا گیا

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین نے چینی صدر شی چن پنگ کو پاکستان کا سب بڑا سول ایوارڈ ’’نشان پاکستان‘‘ عطاء کیا ۔منگل کے روز چینی صدر شی چن پنگ مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد بگھی میں بیٹھ کر ایوان صدر پہنچے جہاں پر صدر مملکت ممنون نے مہمان دوست کا شاندار استقبال کیا ،صدر نے چینی صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اورایوان صدر میں چینی صدر کو سول ایوارڈ نشان پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم نواز شریف ،وفاقی وزراء ،ارکان پارلیمنٹ ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی ۔تقریب سے قبل صدر ممنون حسین اور چینی صدر شی چن پنگ کے درمیان ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے اور صدر مملکت ممنون حسین نے چینی صدر شی چن پنگ کو پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ’’نشان پاکستان‘‘ کے اعزاز سے نوازا۔ایوارڈ ملنے پر چینی صدر نے پاکستان ہم منصب اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : صفحہ اول