بھارتی میڈیا نے پاک چین معاہدوں کو بھارت کیلئے مایوس کن قرار دے دیا

بھارتی میڈیا نے پاک چین معاہدوں کو بھارت کیلئے مایوس کن قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی(خصوصی رپورٹ) بھارتی میڈیا نے پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کوبھارت کیلئے مایوس کن قراردے دیا۔موقربھارتی اخبار’’ ٹائمز آف انڈیا ‘‘نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین اور پا کستان نے بھارت کے ساتھ باہمی نفرت،آپسی سیاسی اور فوجی تعلقات کو طویل عرصے سے برقرار رکھا ہوا ہے۔ اخبار’’اکنامک ٹائمز‘‘ نے لکھا کہ پاکستان اور چین جنوبی ایشیاء میں قریب ترین پرانے اتحادی ہیں جبکہ نئی دہلی کی نظر میں یہ دوستی بیجنگ کی بھارت پر نظر رکھنے کا اہم آلہ کار ہے۔ اخبار نے لکھا کہ چینی صدر کا پاکستان کے ساتھ 46 بلین ڈالر کے انفراسٹرکچر پروجیکٹس اور آبدوزوں کی فروخت بھارت کیلئے مایوس کن ہوسکتی ہے۔ زی نیوز، ہندوستان ٹائمز اور این ڈی ٹی وی نے لکھا کہ گزشتہ سال سے ملتوی کیا گیا چینی صدر کا پاکستان کا دورہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ ماہ چین کے دورے سے قبل ہونا بھارت کیلئے باعث تشویش ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی الیکٹرانک میڈیا نے چینی صدر شی چن پنگ کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے کوئی بھی خبر یا تجزیہ بولیٹنز کا حصہ نہیں بنایا۔واضح رہے کہ ایک روزقبل بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر کے دھوان نے کہاتھا کہ پاکستان اورچین کے درمیان ہونے والے فوجی معاہدوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -