پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ایماندارقیادت ناگزیز ہو چکی ہے،چودھری سرور
لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن چودھرری محمد سرورنے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ایماندار قومی قیادت ناگزیز ہو چکی ہے ‘حکمران غیروں کے سہارے کی بجائے اپنے وسائل سے ملک کو چلانے کو عادت ڈال لیں ‘علامہ اقبال کے افکار پر عمل کر نے کیلئے ملک میں معیاری اور سستی تعلیم فراہم کر نا ہو گی اور وفاقی سمیت تمام صوبائی حکومتیں کو اس بارے میں اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرورنے کہا ہے کہ حکمران اب سر کاری خزانے سے فضول خر چیاں ختم کرتے ہوئے پاکستانی وسائل کو اپنے مقاصد کی بجائے عوام کی فلاح وبہبو د پرخر چ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم غیروں کے سہارے ملک کو چلانے کی کوشش کر یں اس وقت تک ہم اپنی آزادی اور خودمختاری کا تحفظ یقینی نہیں بنا سکتے اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ وسائل سے مالا مال پاکستان کے وسائل کو شفاف انداز میں استعمال کیا جائے ۔ چودھری سرور