ارض حرمین کا دفاع اور تحفظ عالم اسلام پر فرض ہے ،طاہر محمود اشرفی

ارض حرمین کا دفاع اور تحفظ عالم اسلام پر فرض ہے ،طاہر محمود اشرفی

لاہور(نمائندہ خصوصی) سعودی عرب پر حملوں کی دھمکیوں کے بعد پاکستان کی سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کیلئے کوششوں کو اب عملی شکل اختیار کرنی چاہئے۔وزیر اعظم8 کے دورہ سعودی عرب سے عرب دنیا اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مددملے گی۔ارض حرمین کا دفاع اور تحفظ عالم اسلام پر فرض ہے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نام اپنے ایک خط میں کہی۔انہوں نے کہا کہ یمن کے باغیوں پر سعودی اور عرب اتحاد کے حملوں کے بعد ارض حرمین کیلئے خطرات بڑھ رہے ہیں اور ایک عالمی دہشت گرد تنظیم اور بعض ممالک سعودی عرب پر حملے کی دھمکیاں دیتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر قبضہ کی باتیں کررہے ہیں ۔ان حالات میں مسلمانان عالم کی تمام تر امیدوں کا مرکز پاکستان ہے اور پاکستان کو کسی صورت مسلمانان پاکستان اور عالم کو مایوس نہیں کرنا چاہئے ۔ طاہر محمود اشرفی

مزید : صفحہ آخر