سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں اڑھائی سے تین لاکھ وصول ہو سکتی ہیں،ذرائع

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں اڑھائی سے تین لاکھ وصول ہو سکتی ہیں،ذرائع

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کی حج درخواستوں کی وصولی کا ٹارگٹ ڈھائی سے تین لاکھ درخواستیں وصول ہو سکتی ہیں ذرائع وزارت مذہبی امور،آخری تاریخ کے ایک ہفتہ کے اندر اندر قرعہ اندازی ہو گی کامیاب ہونے والے 15دن کے اندر ریڈ ایبل پاسپورٹ جمع کرانے کے پابند ہوں گے قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے فوری رقم اور پاسپورٹ واپس لے سکیں گے ذرائع نے بتایا اس سال حج درخواست کی وصولی کمپیوٹرائزڈ ہو گی ،ضروری معلومات کا ڈیٹابنک وزارت کو بھیجیں گے جو قرعہ اندازی کا حصہ ہو گا قرعہ اندازی کے بعد کامیاب ہونے والوں کا سارا ریکارڈ اورفارم وزارت کو پھر جائیں گے قرعہ اندازی تک تمام فارم بنکوں میں ہی رہیں گے۔

مزید : صفحہ آخر