شہری کی اراضی پر قبضہ، ایڈیشنل کمشنر ریونیو اور ایم پی اے رانا تجمل کو نوٹس جاری

شہری کی اراضی پر قبضہ، ایڈیشنل کمشنر ریونیو اور ایم پی اے رانا تجمل کو نوٹس ...

 لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی اراضی پر قبضہ کرنے پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو اور لیگی ایم پی اے رانا تجمل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے شہری سید احمد شاہ گیلانی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزا رکی ملکیتی 70 کنال اراضی کے معاملہ پر عدالت عالیہ نے لوکل کمیشن تعینات کیا تھا، لوکل کمیشن کی رپورٹ کے بعد قبضہ درخواست گزار کے حوالے کر دیا گیا تا ہم دوبارہ لیگی ایم پی اے رانا تجمل نے درخواست گزار کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کر لیا ہے ،لیگی ایم پی اے کے خلاف کارروائی کی جائے اور قبضہ واگزار کرانے کا حکم دیا جائے، عدالت نے اس درخواست پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو اور لیگی ایم پی اے رانا تجمل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ نوٹس جاری

مزید : صفحہ آخر