کیس مینجمنٹ پالیسی، 2007تک پرانے مقدمات کی تعداد5 ہزار100 رہ گئی

کیس مینجمنٹ پالیسی، 2007تک پرانے مقدمات کی تعداد5 ہزار100 رہ گئی

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ میں کیس مینجمنٹ پالیسی پرعمل درآمد کے باعث 2007ء تک کے پرانے مقدمات کی تعداد کم ہوکر5 ہزار100 رہ گئی ہے۔2007ء تک کی فوجداری اپیلوں کی تعداد 614 ، فوجداری متفرق درخواستوں کی تعداد 7 ، توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد 35، جیل اپیلوں کی تعداد 80 رہ گئی ہے۔ پانچ دنوں میں نئے کیسز کے علاوہ 2007ء تک کے 305مقدمات کے ریکارڈ فیصلے کئے گئے ہیں۔ 2007 ء تک کی زیرالتواء رٹ پٹیشنز کی تعدا د بھی کم ہوکر 460، انٹراکورٹ اپیلوں کی تعداد 85، قتل اپیلوں کی تعداد صرف 4 رہ گئی ہے۔ 4جولائی سے قبل 2007ء تک کے تمام پرانے مقدمات کے فیصلے کرنے کا ٹارگٹ پورا کرلیا جائے گا۔ 4جولائی کو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ بارکے عہدیداروں سے خطاب کرکے کیس مینجمنٹ پالیسی پرعمل درآمد کے حوالے سے مزید اعتماد میں لیں گے۔ پرانے مقدمات

مزید : صفحہ آخر