توانائی کے شارٹ ٹرم منصوبوں کی بروقت تکمیل سے لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی،طاہر القادری

توانائی کے شارٹ ٹرم منصوبوں کی بروقت تکمیل سے لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی،طاہر ...

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ توانائی کے شارٹ ٹرم منصوبے اگر اعلان کردہ مدت کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچ گئے تو یہ معاشی انقلاب کا پیش خیمہ اور قومی معیشت کو ’’آئی سی یو‘‘ سے باہر لانے میں انتہائی مفید ثابت ہونگے جس سے ناصرف گھریلو صارفین کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات ملے گی بلکہ اور سستی بجلی ملنے کے ساتھ ساتھ صنعت کا رکا ہوا پہیہ چلے گااور لاکھوں بیروزگار مزدوروں کو گھر کی دیلیز کے قریب ترین روزگار ملے گا۔پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے دوران ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جہاں تک چین کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کا تعلق ہے تو ان کی افادیت ہر قسم کے شک و شبہ سے بالا ہے تاہم ڈر ہے پاکستان کی نااہل قیادت اور کرپٹ سرکاری مشینری کی روایتی بدنیتی اور تساہل کی وجہ سے ملک اور عوام ان معاہدوں کی افادیت سے محروم نہ رہ جائیں لہٰذا معاہدوں کی بروقت تکمیل اور ٹرانسپرنسی کو یقینی بنانے کیلئے اہل ایمانداراور ٹیکنیکل افراد پر مشتمل خصوصی کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں فوج کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کے دورہ کے موقع پر اعلان کیے گئے 50فیصد معاہدے ابھی ایم او یوز کی شکل میں ہیں انہیں عمل کے قالب میں نہ ڈھالا گیا تو یہ ملک و قوم کی بہت بڑی بدقسمتی ہو گی۔

مزید : صفحہ آخر