منظور وٹو سے صدر پیپلز پارٹی گجرات ثمینہ پگاں والا کی ملاقات پارٹی کو مزید فعال بنانے پر غور

منظور وٹو سے صدر پیپلز پارٹی گجرات ثمینہ پگاں والا کی ملاقات پارٹی کو مزید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدرمیاں منظور احمد وٹو سے ثمینہ پگاں والا، صدر پیپلز پارٹی ضلع گجرات نے ملاقات کی جسمیں پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اسکے علاوہ خواجہ حماد اکرم کو پیپلز پارٹی گجرات کا انفارمیشن سکیریٹری تعیناتی کا بھی یہاں سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ یاد رہے کہ سیکرٹری انفارمیشن گجرات کا عہدہ کئی مہینوں سے خالی تھا۔آج بدھ کو پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں میاں منظور احمد وٹو ،صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کی زیر صدارت پیپلز پارٹی اوکاڑہ اور ساہیوال کا اجلاس ہو گا جس میں کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونیوالے انتخابات اور تنظیمی امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں اوکاڑہ اور ساہیوال پیپلز پارٹی کے عہدیداران بشمول پارٹی کے صدور شرکت کریں گے۔

مزید :

علاقائی -