سنٹرل ڈرین کیلئے تاجروں کی دکانیں ایکوائر کرنے کیخلاف حکم امتناعی

سنٹرل ڈرین کیلئے تاجروں کی دکانیں ایکوائر کرنے کیخلاف حکم امتناعی

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر لاہور کو سنٹرل ڈرین کے لئے کوپر روڈ شیشہ مارکیٹ کے تاجروں کی دکانیں ایکوائر کرنے سے روکتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کرلیا ۔مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے شیشہ مارکیٹ کے محمود الحسن سمیت 16 تاجروں کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ضلعی حکومت نے سنٹرل ڈرین بنانے کے لئے تاجروں کی دکانیں ایکوائر کرنے کا نوٹیفیکیشن یکم اپریل کو جاری کیا ہے جس سے تاجروں کا کاروبار تباہ ہو جائے گا اور وہاں کے رہائشی بے گھر ہو جائیں گے ،عدالت نے ضلعی حکومت کو سنٹرل ڈرین کے لئے کوپر روڈ شیشہ مارکیٹ کے تاجروں کی دکانیں ایکوائر کرنے سے روکتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کرلیا ۔

مزید : علاقائی