اے ٹی ایم کو زبردستی کھولنے کی کوشش کی پر تمام کیش تباہ ہوجائے گا

اے ٹی ایم کو زبردستی کھولنے کی کوشش کی پر تمام کیش تباہ ہوجائے گا
اے ٹی ایم کو زبردستی کھولنے کی کوشش کی پر تمام کیش تباہ ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی حکام اس وقت اے ٹی ایم اور کیش ڈلیوری گاڑیوں سے رقم چرانے والوں کے خلاف انتہائی دلچسپ حکمت عملی اپنانے پر غور کررہے ہیں۔ ’مکہ‘ اخبار کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت ایک الیکٹرانک چپ نصب کی جائے گی اور گاڑیوں کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں سفارشات دینے کیلئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ ایسی الیکٹرانک چپ استعمال کی جائے کہ اگر اے ٹی ایم کو زبردستی کھولنے کی کوشش کی جائے تو خودکار طور پر تمام کیش تباہ ہوجائے۔ کہا گیا ہے کہ کئی مغربی ممالک میں بھی ایسی چپس استعمال کی جاتی ہیں۔ اس خبر پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے، جیسے کہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ نوٹوں کو تباہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ اس سے اچھا ہے یہ کسی کے استعمال میں آجائیں۔

مزید :

علاقائی -