حج پالیسی کے اعلان سے پہلے چند بینکوں نے ہزاروں حج فارم جاری کر دیئے

حج پالیسی کے اعلان سے پہلے چند بینکوں نے ہزاروں حج فارم جاری کر دیئے
 حج پالیسی کے اعلان سے پہلے چند بینکوں نے ہزاروں حج فارم جاری کر دیئے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی کے اعلان سے پہلے چند بنکوں نے ہزاروں حج فارم جاری کر دیے زیادہ درخواستیں لینے کی دوڑ ،وزارت مذہبی امور نے نوٹس لے لیا ،حج پالیسی کے اعلان کے ایک ہفتہ بعد سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی شروع ہو گی ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو،انہوں نے بتایا وزارت کو معلوم ہوا ہے بعض بنکوں نے صرف زیادہ سے زیادہ پیسے اکھٹے کرنے کے لیے معلومات کے لیے آنے والوں کو فارم جاری کر دیے ہیں درست عمل نہیں ہے اگر کسی نے فارم لے لیا ہے حج پیکج کے بغیر بے کار ہے ،حج پیکج کی تفصیل وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف حج پالیسی کے اعلان کے وقت ہی دیں گے،بنکوں کو اس حوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئیں اگر کوئی پراسس کر رہا ہے وہ غیر قانونی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر