45سالہ شخص نے خودکو انجکشن لگا کرموت کو گلے لگا لیا

45سالہ شخص نے خودکو انجکشن لگا کرموت کو گلے لگا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل) خودکشی یا نشہ گرین ٹاؤن کے علاقے میں 45سالہ شخص نے خودکو انجکشن لگا کرموت کو گلے لگا لیا، پولیس نے اطلاع ملنے پرلاش قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کردی جسے بعد ازاں ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں کے رہائشی 45سالہ آصف نے اپنے گھر میں خود کو انجکشن لگایا اوربے ہوش ہو گیا ،لواحقین اسے جناح ہسپتال لائے جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ آصف چند روز سے نشہ کر رہا تھا، اس کی موت کی وجہ نشے کی زیادتی ہو سکتی ہے، اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لے لی ۔ بعد ازاں ورثا کی جانب سے کارروائی سے انکارپرقانونی کارروائی کے بعدان کے حوالے کردی۔

مزید :

علاقائی -