اقبال ٹاؤن، خودکشی کرنیوالا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

اقبال ٹاؤن، خودکشی کرنیوالا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

لا ہور (کرا ئم سیل )اقبا ل ٹاؤن کے علاقہ میں چند روز قبل خود کشی کر نے والا ہسپتا ل میں زیر علا ج نو جو ان د م تو ڑ گیا ۔پو لیس نے ضروری کارروائی کے بعداید ھی ایمبولنس کے ذر یعے نعش ور ثا کے حوالے کردی جسے بعدازا ں مقامی قبر ستا ن میں سپر د خا ک کردیا گیا ۔ معلوم ہواہے کہ اقبا ل ٹاؤن بھیکے وا لا کار ہا ئشی 24سا لہ عبدالر حمن ر کشہ چلا کر اپنا گھر چلا تا تھا ۔ ور ثا کے مطا بق اس نے قسطو ں پر ر کشہ لیا ہواتھا جو قسط ادا نہ کر نے پر د کا ندا ر نے وا پس لے لیا جس سے د لبرداشتہ ہو کرعبد الر حمن نے زہریلی گو لیا ں کھا لیں جس سے اسکی حا لت غیر ہو گئی۔ امدا د ی ٹیمو ں نے اسے طبی امدا د کے لئے میو ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں کچھ د ن زند گی مو ت کی کشمکش میں ر ہنے کے بعد جا ن کی با زی ہا ر گیا ۔پولیس نے نعش ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردی جسے مقامی قبر ستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔

مزید : علاقائی