ٹریفک وارڈنز کو ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی کیلئے 2موبائل کینٹین کا آغاز
لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی )چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے شہر بھر میں ٹریفک سیکٹرزاورپوائنٹس ڈیوٹی پر مامورٹریفک وارڈنز کو ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی کیلئے 2موبائل کینٹین کا آغاز کر دیا ،اس موقع پر سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔ انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ ٹھنڈے مشروبات کے حصول کیلئے اپنی بوتلیں ساتھ رکھیں ،ٹریفک کی روانی اور اہلکاروں کی سہولیات کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کا رلائے جا رہے ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ گرمی کا موسم آتے ہی وارڈنز کیلئے پینے کے ٹھنڈے مشروبات اور چھتریوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے ایس پی ہیڈ کواٹرز رانا شجاعت اور آر آئی لائنز کو حکم دیا ہے کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر ہر وارڈن کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔