شہری کی بلاوجہ گرفتاری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تھانیداروں کی انکوائری رپورٹ طلب

شہری کی بلاوجہ گرفتاری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تھانیداروں کی انکوائری ...

 لا ہور (کرا ئم سیل ) جم کے ملا زم پر با اثر شخص کے کہنے پر تشد د ،جھوٹے مقد مہ میں ملوث کردیا گیا۔ متا ثر ہ شخص سی سی پی او آ فس میں دا رسی کے لئے پہنچ گیا ۔ ڈسپلن کیخلاف ورزی پر ایس ایچ اوشالیمارکی انکو ئر ی ر پو رٹ ما نگ لی ۔ تفصیل کے مطا بق شالیمار کا رہائشی محمد آصف جو مقامی جم میں ملازم ہے،وہ سترہ اپریل کو ڈیوٹی پر تھا،رات سوا دس بجے کے قریب نوید احمد نامی شخص شور شرابہ اور فضولیات بکتا جم میں داخل ہوا اور آ صف کو کہنے لگا کہ اسے نہیں چھوڑے گا ،کچھ دیر بعد ہی سب انسپکٹر( ایس ایچ اوشا لیمار را نا اصغر) اورتین چار کانسٹیبل وہاں داخل ہوئے نوید کہنے لگا یہ ہی چو ر ہے،پولیس نے اسے گریبان سے پکڑا اور باہر نکالا ۔میں نے وجہ دریافت کی تو انہوں نے مجھے تھپڑ مارنے شروع کر دیئے اورباہر لے آئے اور اٹھا کر پولیس گاڑی میں پھینکا،پھر شالیما ر پولیس اسٹیشن لے آئے اور مارتے ہوئے پولیس اسٹیشن کی بالائی منزل کے کمرے میں بٹھا دیا۔بعد میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد پولیس اسٹیشن پہنچ گئی تو پولیس نے بتا یا کہ 15پرکال چلی ہے کہ آ صف موٹرسائیکل چوری مقدمہ نمبر737/14اسلام پورہ میں ملوث ہے اور نوید احمد نے اسے اپنی چوری شدہ موٹرسائیکل کے ساتھ جم جاتے دیکھا ہے۔ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے اس بات کی گواہی دی کہ ہم سائل کو گذشتہ کئی سالوں سے جانتے ہیں وہ ایسا نہیں ہے،اگر ہوتا تو موٹرسائیکل بھی برآمد ہوتی۔اس دوران نوید احمد موقع سے فرار ہوگیا، مقامی پولیس نے آ صف کواسلام پورہ پولیس انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا،بعد ازاں اہل علاقہ اسلام پورہ پولیس اسٹیشن پہنچ گئے لیکن انویسٹی گیشن پولیس کے بلانے کے باوجودنوید احمد نہیںآیاجس پر آ صف دا درسی کے لئے سی سی پی او آ فس پہنچ گیا اور شالیمار پولیس کے خلاف بدتمیزی ،ناروا رویہ اختیار کرنے اورتھپڑمارنے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کی درخواست دی،اور نویداحمد کے خلاف جھوٹی 15پر کال چلانے اور سائل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کامطالبہ کیا۔جس پر سی سی پی او لا ہور نے ایس ایس پی ڈسپلن سہیل سکھیراکو واقعہ کی انکو ئر ی کر نے اور جلد ر پو رٹ پیش کر نے کا حکم د یا جبکہ ایس ایچ اواور متعلقہ کانسٹیبلان کو 23اپریل صبح 11بجے سی سی پی اوآفس طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی