پیپسی کو پاکستان کی جانب سے ’’لائننگ اپ لائیوز‘‘ کا اعلان

پیپسی کو پاکستان کی جانب سے ’’لائننگ اپ لائیوز‘‘ کا اعلان

لاہور(پ ر) پیپسی کو پاکستان نے لیٹر آف لائٹ پاکستان(ایس ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ’’لائننگ اپ لائیوز‘‘ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا جس کی بدولت معاشرے کے ضرورت مند طبقوں کو روشنی سے متعلقہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس پراجیکٹ کے تحت پیپسی کی جانب سے بوتل شدہ ماحول دوست، محفوظ اور دیر پا شمسی توانائی لائٹس ملک کے دور دراز علاقوں میں لگائی جائیں گی۔اس ضمن میں ایک خصوصی تقریب رائل پام لاہور میں منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے اولی نامور شخصیات نے حصہ لیا اور پیپسی کو کے ’’لائننگ اپ لائیوز‘‘ کے منصوبے کو بہت سراہا۔ مشہور شخصیات میں ضیاء الدین، شہزاد رائے، ثانیہ سعید، مسرت مصباح کے ساتھ ساتھ کئی سماجی فلاح تنظیموں کے نمائندے بھی شامل تھے۔ ستمبر2014ء میں پیپسی کو اور ایس ویلفیئر فاؤنڈیشن جو کہ لیٹر آف لائٹ کی بین الاقوامی تحریک کے آفیشل پارٹنر اور نمائنے ہیں کے درمیان ایک اشتراک ہوا جس کے نتیجے کے طور پر آئی ڈی پیز اور پناہ گزینوں کی زندگیوں میں روشنیاں بکھیری گئیں۔

مزید : علاقائی