رمضان المبارک میں وافر سٹاک کو یقینی بنایا جائیگا،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن

رمضان المبارک میں وافر سٹاک کو یقینی بنایا جائیگا،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن

اسلام آباد(پ ر) منیجنگ ڈائریکٹر، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان ڈاکٹر مختار احمد کی زیر صدارت زونل منیجرز کانفرنس ہیڈ آفس، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں ہیڈ آفس کے سینئر آفسران اور پاکستان بھر سے تمام زونل منیجرز نے شرکت کی۔ جس میں رمضان المبارک 2015ء کے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کانفرنس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی کے ساتھ مسائل، خورد و نوش اشیاء کے معیار، ان کی بروقت سپلائی اور کم نرخ پر عوام تک رسائی ممکن بنانے پر زور دیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے رمضان المبارک میں خاص طور پر کھجوریں، بیسن، مشروبات، مختلف اقسام کی دالیں، چائے، گھی، تیل، آٹا، چینی چاول اور ہر قسم کے مصالحہ جات وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ان پر سختی سے عملدرآمد کی تاکید کی گئی۔

مزید : علاقائی