ایم کیوایم کا گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے لاتعلقی کا اعلان ، تاعمر پارٹی قیادت کروں گا: الطاف حسین

ایم کیوایم کا گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے لاتعلقی کا اعلان ، تاعمر پارٹی ...
ایم کیوایم کا گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے لاتعلقی کا اعلان ، تاعمر پارٹی قیادت کروں گا: الطاف حسین

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے تاعمر متحدہ کی قیادت کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ وہ جب تک زندہ ہیں ، پارٹی کی قیادت کرتے رہیں گے ، ماضی میں بغیر گورنرشپ آپریشن جھیلا،ساتھی اب کسی تعاون کے لیے گورنرسندھ کی طرف نہ دیکھیں ،کارکن خوفزدہ ہیں تو گھروں میں محصور ہوجائیں ۔الطاف حسین کاکہناتھاکہ برطانیہ میں کیس ختم ہوجائیں تو کل ہی کراچی آنے کو تیار ہیں ، کارکنان اتحاد قائم اور تحریک جاری رکھیں ۔

اُن کاکہناتھاکہ گورنر سندھ نے کراچی میں کسی غیرقانونی چھاپے کا نوٹس نہیں لیا،اب سے عشر ت العباد کا ایم کیوایم سے کوئی تحریکی یاتنظیمی تعلق نہیں ،وہ وفاق کے نمائندے ہیں ،وہ کبھی ایم کیوایم کے گورنر نہیں تھے اورمیڈیا بھی مباحثوں میں گورنر کو ایم کیوایم کا نمائندہ ظاہر نہ کرے ،میرے گھر پر چھاپہ ماراگیالیکن انہوں نے مذمت نہیں کی ۔

مزید : قومی /Headlines