شیخ رشید احمد نے بلاول کو ’بلورانی‘ کہنے پر معذرت کرلی، پیپلزپارٹی کیلئے سیٹی بجانے کی انتظار ہے: سربراہ عوامی مسلم لیگ

شیخ رشید احمد نے بلاول کو ’بلورانی‘ کہنے پر معذرت کرلی، پیپلزپارٹی کیلئے ...
شیخ رشید احمد نے بلاول کو ’بلورانی‘ کہنے پر معذرت کرلی، پیپلزپارٹی کیلئے سیٹی بجانے کی انتظار ہے: سربراہ عوامی مسلم لیگ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بلاول کو ”بلورانی“ کہنے پر معذرت کرلی اور اعتراف کیاکہ نام دے کر غلطی کی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ آصف علی زرداری نے اپنے بیٹے کو بھی فریزر میں لگادیا، اب وہ بلاول کہتے ہیں ، مانتے ہیں کہ غلط نام دے کر برا کیا ، سیاسی لڑائیاں برسوں تک نہیں لے کرجانی چاہیں۔

اُن کاکہناتھاکہ وہ صبح ناشتے کی ریڑھی سے اپنا کام شروع کرتے ہیں اور کوئی خاص مصروفیت بھی نہیں ، بچے بھی سکول نہیں چھوڑنے ہوتے اور مختلف لوگوں کی باتوں سے ایسامحسوس ہوتاہے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو امیدوار ہی نہیں ملے گا، ن لیگ اور تحریک انصاف کا مقابلہ ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان سمیت مختلف لوگوں کے پیپلزپارٹی چھوڑنے کے ارادے سامنے آنے کے بعدآصف علی زرداری کے کہنے پر مقدمات بنائے جانے کے سوال پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ یہ تو چھوٹے نام ہیں ، بڑے نام لیں ، سندھ میں انہیں اختیاردیں تو وہ پوری پیپلزپارٹی کی بولی لگالیں گے ، سیٹی بجانے کی دیر ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں