صولت مرزا کی اہل خانہ سے ملاقات

صولت مرزا کی اہل خانہ سے ملاقات
صولت مرزا کی اہل خانہ سے ملاقات

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سزائے موت کے منتظر صولت مرزا کے اہل خانہ نے ان سے مچھ جیل میں طویل ملاقات کروائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق صولت مرزا سے اہلیہ اوردیگر اہلخانہ کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی ،دوران گفتگو صولت مرزا کا کہناتھاکہ انہوںنے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے اب آگے کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات کے دوران صولت مرزا کافی مطمئن دکھائی دئیے۔

واضح رہے کہ صولت مرزا کو جولائی 1997میں کراچی کے الیکٹر کے ایم ڈی شاہد حامد ،ان کے ڈرائیور اشرف بروہی اور گارڈ خان اکبر کو قتل کرنے کے جرم میں 199میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی ۔صولت مرزا کی پھانسی پہلی بار پھانسی 19مارچ کو موخر ہو ئی جب پھانسی سے محض چند گھنٹے قبل صولت مرزاکا ایک ویڈیو بیا ن سامنے آیا۔

مزید : کراچی