چینی صدر کا طیارہ اڑتے ہی لوڈشیڈنگ شروع

چینی صدر کا طیارہ اڑتے ہی لوڈشیڈنگ شروع
چینی صدر کا طیارہ اڑتے ہی لوڈشیڈنگ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چینی صدر شی چن پنگ کا طیارہ جونہی اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوا آئیسکو نے جڑواں شہروں میں بجلی بند کرکے دوبارہ لوڈشیڈنگ شروع کردی۔

چینی صدر کی اسلام آباد آمد اور ان کی یہاں موجودگی کے دوران آئیسکو نے ایک منٹ کیلئے بھی بجلی بند نہیں کی اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے رہائشی 30 گھنٹوں کیلئے لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچے رہے لیکن چینی صدر کا جہاز اُڑتے ہی بجلی بھی اُڑ گئی ۔

اسلام آباد کے شہریوں کاکہناتھاکہ چینی صدر کی آمد ان کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں تھی ، استقبال کے سلسلے میں شہر کو دلہن کی طرح سجا دیاگیا اور ان ان جگہوں پر بھی صفائی کی گئی جہاں کبھی صفائی کرنے کاعملہ دیکھا ہی نہیں گیا جبکہ لوڈشیڈنگ سے بھی مکمل نجات رہی ۔

مزید :

اسلام آباد -