سعودی عرب کی جانب سے یمن میں فضائی حملے حملے ختم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں :تسنیم اسلم

سعودی عرب کی جانب سے یمن میں فضائی حملے حملے ختم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں ...
سعودی عرب کی جانب سے یمن میں فضائی حملے حملے ختم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں :تسنیم اسلم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے یمن میںفضائی حملے ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیاہے ۔ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہاہے کہ سعودی عرب کے اس فیصلے سے مسئلے کے سیاسی حل کی راہ ہموار ہو گی ،اورپاکستان بحران کے پر امن حل کیلئے سعودی عرب کی خواہش کے ساتھ ہیں ۔

ویب سائٹ العربیہ کے مطابق دوسری جانب امریکہ نے سعودی عرب کی قیادت میں یمن حوثی باغیوں کیخلاف جاری ’فیصلہ کن آپریشن‘کو ختم کرنے کے اعلان پر امریکا اور ایران نے اطمینا ن کا اظہار کیاہے اور فوجی کارروائی روکے جانے کے فیصلے کی تحسین کی ہے ۔

وائٹ ہاﺅس کے ترجمان الیسٹر پاسکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یمن میں حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی فوجی کارروائی روکا جانا ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ اس سے مسئلے کے بات چیت کے ذریعے حل کی راہ ہموار ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ یمن میں حوثی باغیوں کی کارروائیوں کا روکا جانا بھی ضروری ہے تاکہ مسئلے کا کوئی درمیانی حل تلاش کیا جاسکے۔ سعودی عرب کی جانب سے فیصلہ کن آپریشن روکنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

مزید : قومی