طالبعلم نے سکول ٹیچر کو ہلاک کردیا
پیرس (ویب ڈیسک) ہسپانوی شہر بارسلونا کے ایک سکول میں ایک بچے نے حملہ کرتے ہوئے ایک ٹیچر کو ہلاک جبکہچ ار دیگر کو زخمی کردیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پیر کے دن یہ واقعہ یوآن فسٹر سکنڈری سکول میں رونما ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک تیز دھار ہتھیار سے مسلح چودہ سالہ بچے نے کلاس روم میں داخل ہوکر استاد پر حملہ کردیا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور بچہ کس ہتھیار سے مسلح تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو گرفتارکرلیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس حملے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔